جھنگ،پنجاب حکومت نے منتخب ایم پی اے کے بجائے سابق رکن اسمبلی کو کروڑوں روپے کا ترقیاتی فنڈ جاری کر دیا، اہل علاقہ سراپا احتجاج

کرپٹ ترین ادارے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذریعے نا اہل ایم پی اے کے فرنٹ مین ٹائپ بدعنوان ٹھیکیداروں کے ذریعے شروع کی گئی تعمیراتی و ترقیاتی سکیموں میں انتہائی ناقص، غیر معیاری، گھٹیا اور شیڈول سے ہٹ کر میٹریل کا استعمال، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 19 نومبر 2017 17:51

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی اسمبلی جھنگ کے شہری حلقہ پی پی 78 جھنگ کے نو منتخب ایم پی اے مسرور نواز جھنگوی کی بجائے نااہل قرار دی گئی سابق رکن اسمبلی کو کروڑوں روپے کی سرکاری گرانٹ کی غیر قانونی فراہمی پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ کرپٹ ترین ادارے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے ذریعے نا اہل ایم پی اے کے فرنٹ مین و قریبی ساتھی ٹائپ بدعنوان ٹھیکیداروں کے ذریعے شروع کی گئی تعمیراتی و ترقیاتی سکیموں میں انتہائی ناقص، غیر معیاری، گھٹیا اور شیڈول سے ہٹ کر میٹریل کا استعمال بھی کھلے عام دھڑلے سے جاری ہے نیز شہریوں نے عوامی مینڈیٹ کے احترام کی بجائے اسکی توہین کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے نااہل رکن کو گرانٹ دینے کی پرزور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی جھنگ کو نااہل قرار دیکر ازسر نو ضمنی الیکشن کروایا گیا اور اس میں وفاقی و صوبائی، ڈویژنل و ضلعی حکومتوں کے تمام تر وسائل جھونکنے کے باوجود حکومتی و لیگی امیدوار کو عبرتناک شکست ہوئی تو اس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت و قیادت کو جھنگ کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نو منتخب ایم پی اے جھنگ مسرور نواز جھنگوی کو نظر انداز کرتے ہوئے جھنگ کے عوام کو جو پیغام دیا ہے وہ لیگی حکومت کو اس کا جواب ۱ٓئندہ عام انتخابات میں اس سے بھی زیادہ شدت سے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو مسلم لیگ (ن) کو جھنگ سے صرف ایک نشست سے عبرتناک شکست کا منہ دیکھنا پڑاہے لیکن اگلے انتخابات میں (ن) لیگی دیگر امیدواروں کو بھی شرمناک شکست کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ منتخب ایم پی اے مسرور نواز جھنگوی کی بجائے نااہل و شکست خوردہ سابق رکن کو گرانٹ دیکر شہریوں کی جو تذلیل کی گئی ہے شہری اسکا جلد حساب چکا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نااہلوں کی جانب سے نااہلوں کو نواز کر جمہوری روایات کی پامالی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو پی سی سی سلیب ڈالنے، ٹف ٹائلز لگانے،سولنگ ،نالیاںو پلیاں بنانے کا کوئی تجربہ ہی نہ ہے مگربھاری کمیشن کے چکروں میں گرانٹ اس محکمہ کو دیکر فرنٹ مین و منظور نظر ٹھیکیداروں کو گھٹیا میٹریل کے استعمال کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت جھنگ کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین بند کرکے نو منتخب ایم پی اے پی پی 78 جھنگ مسرور نواز جھنگوی کو مناسب گرانٹ جاری کرے تاکہ وہ شہری تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ورنہ ۱ٓئندہ عام انتخابات میں خمیازہ بھگتنے کیلئے تیا ررہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت یا خادم اعلیٰ یہ سمجھیں کہ مسرور نواز جھنگوی کو گرانٹ نہ دیکر انہیں عوام کی نظروں میں گرایا اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکے اپنے مقاصد پورے کئے جاسکتے ہیں تو یہ انکی بھول ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھنگ کے غیور عوام معمولی گرانٹ پر بکنے یا جھکنے والے نہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں