سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمہار حسین نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر جھنگ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

بدھ 14 فروری 2018 22:03

جھنگ۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمہار حسین نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر جھنگ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔ انہوں نے والدین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے وہ اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے ضلع کے مختلف علاقہ جات میں خود جا کر پولیو مہم کی نگرانی کی ۔ اُن کا کہناتھا کہ پولیو کے خلاف قومی مہم کے دوان اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے دو قطرے ضر ور پلائیں اور پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ بنائیں اس ضمن میں والدین اور سماجی کارکنوںکا تعاون ناگزیرہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے تمام مراحل کے دوران تربیت یافتہ سٹاف کو تعلیمی اداروں ،بس ا و ر ویگن سٹینڈز، ریلوے اسٹیشن ، پارکس اوردیگر عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کو متحرک رکھا گیا ہے تاکہ پانچ سال تک کی عمرکا کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کوتاکید کی گئی ہے کہ وہ اس قومی فریضہ کی انجام دہی میں پوری جانفشانی اور قومی جذبہ سے کام کریں غفلت اور لاپرواہی اور فرضی کارکردگی ظاہر کرنے پرانکے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں