بس حادثہ میں دو افراد ہلاک، آٹھ زخمی

ہفتہ 4 اگست 2018 21:01

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) گذشتہ روز عباس پور ڈائنہ موڑ کے قریب تیز رفتار بس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سے دریا خان جانے والی تیز رفتار بس تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ عباس پور کے قریب درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک چھتیس سالہ شخص احسان اللہ سکنہ گڑھ مہاراجہ موقع پر جان بحق ہو گیا اور 9افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں ثوبیہ، اعجاز، نیاز دلد رانجھا، نیاز ولد بشیر، شبیر حسین، پرویز ، رمضان، محمد بلال اور ریاض شامل ہیں۔ ریسکیو 1122اور پولیس نے مل کر امدادی کام کئے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ پہنچایا۔جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پچیس سالہ ثوبیہ جاںبحق ہوگئی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں