جھنگ ، ٹریفک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک

جمعرات 6 ستمبر 2018 23:56

جھنگ۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ ڈائینہ موڑ پر ٹریفک کے حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈائینہ موڑ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل جس پر تین طالب علم سوار تھے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکراگئے۔اور سڑک پر گر گئے۔ اُن میں سے دو لڑکے اسحاق اور آصف پیچھے سے آنے والے ٹرالر کے نیچے کُچلے گئے اور موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ تیسرا لڑکا تقی شدید زخمی ہو گیا۔جسے ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں