بدعنوانی کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم کے سلسلے میںضلعی سطح کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ کے طلبا و طالبات نے امتیازی پوزیشنیں حاصل کیں

اتوار 30 ستمبر 2018 21:40

ْ جھنگ ۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2018ء) حکومت پنجاب اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کاوشوں سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم کے سلسلے میں سکولوں اور کالجوں میں جاری ضلعی سطح کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ کے طلبا و طالبات نے امتیازی پوزیشنیں حاصل کیں۔ اس حوالہ سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے ابن خلدون ہال میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد نعیم خان کی زیر نگرانی اور پروفیسر ڈاکٹر ملاخان حیدری کی زیرِ صدارت ’انسداد بدعنوانی مہم‘‘ کے عنوان سے ضلعی سطح کے کالج لیول کے مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔

ان مقابلہ جات میں شعیب ظفر نے انگریزی مضمون نویسی (بوائز) میں اول ، علی اسلام نے انگریزی تقریر (بوائز) میں اول، جہانزیب انجم نے اردو تقریر (بوائز) میں اول اور شعیب الرحمن نے پوسٹر سازی و پینٹنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سربراہ ادارہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع سطح پر طالبات کے مابین مقابلہ جات گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر میں ہوئے۔

ان مقابلہ جات میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ کی حنا فاطمہ نے انگریزی تقریر (طالبات) میں اول اورنجمہ پروین نے انگریزی مضمون نویسی (طالبات) میں اول پوزیشن حاصل کرکے سربراہ ادارہ اورہم درسوںکاسرفخرسے بلندکر دیا ہے۔ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے اسے طلبا کی محنت اور انچارج بزمِ حیات و تقریبات پروفیسر نثار احمد کی محنت و لگن اور اللہ تعالیٰ کی خصوصی مہربانی قرار دیتے ہوئے اللہ عزوجل کا شکر ادا کیاہے۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لئے کالج انتظامیہ کی طرف سے بھی خصوصی انعامات کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں