ڈپٹی کمشنرکا ہاکی گرائونڈ سٹیلائٹ ٹائون کا دورہ۔ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

جمعرات 25 اکتوبر 2018 01:10

جھنگ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے ہاکی گرائونڈ سٹیلائٹ ٹائون کا دورہ کرکے گرائونڈ اور دیگر کھیلوں کے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ میںبھرپور اقدامات کر رہی ہے۔اس ضمن میں ضلع بھر کے سکولوں اور کالجوں میں سالانہ کھیلوں کے پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ضلع جھنگ میں کھیلوں کے انعقاد کیلئے بہتر ورک کیا جا رہا ہے تاہم کھیلوں کے میدان آباد اور فعال بنانے کے حوالہ سے جامع اقدامات خوش آئندہ اقدام ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلیں ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ذہنی آسودگی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، کھیلوں کے خواہش مند کھلاڑی خوشگوار اور تفریحی ماحول فراہم کرنے کیلئے کھیلوں و دیگر صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کھیلوں کے پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کریں اس ضمن میں سکیموں کی ترقیاتی پیش رفت کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جائیگی۔انہوںنے کہا کہ اس حوالہ سے اگر کسی جگہ ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں