جھنگ، ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 29 نومبر 2018 19:36

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جھنگ واحد ارجمند ضیاء ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر مہر محمد نواز ڈب،پولیس کی جانب سے سیکورٹی انچارج نواز خان بلوچ ، سوشل سیکورٹی آفیسر توقیر علی ،لیبر قومی موومنٹ کے مرکزی راہنماء بابا عبدالطیف انصاری، ضلعی صدر چوہدری تنویر احمد ، اکبر علی جٹ ، ضلعی نائب صدر بھٹہ مزدور ایسوسی ایشن شوکت علی،بھٹہ مالکان کا نمائندہ گلاب خان اورمحکمہ تعلیم کا نمائندہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سوشل سیکورٹی آفیسر نے بتایا کہ مزدوروں کے سوشل سیکورٹی کارڈ کے اجراء میں بھٹہ مالکان کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہے ہیں ، جبکہ مزدوروں کی جانب سے کاغذات مکمل کر کے جمع کرائے گئے ہیں اوراس پر مالکان محکمہ کے فارم ، آر ٹو پر دستخط نہیں کر رہے ہیں جس پر 23مالکان کے خلاف چالان کیئے گئے ہیں ،اس موقع پر محکمہ تعلیم کے نمائندہ نے بتایا کہ بھٹہ مزدوروں کے ٹوٹل 4619 بچے زیر تعلیم ہیں اور3306بچوں کو یونیفارم اور کتابیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ بقایا بچوں کو تاحال کوئی چیز نہ دی گئی ہے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جھنگ واحد ارجمند ضیاء نے مورخہ4دسمبربروز منگل کو ڈی او لیبر،ڈی او ایلیمنٹری ایجوکیشن اور ڈی او سوشل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں