انسداد سموگ کے حوالے سے ضلع بھر میں اقدامات کیے جا رہے ہیں، نواز خان سیال

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:05

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی نواز خان سیال نے کہا ہے کہ انسداد سموگ کے حوالے سے ضلع بھر میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں اب تک محکمہ ماحولیات کی طرف سے کارروائی کرتے ہوئے 49 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں ضلع بھر میں مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیادوں پر ایکشن لے رہی ہیں اور اس ضمن میں مکمل مانیٹرنگ اور انسپکشن کی جا رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے انسداد سموگ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات بارے بتائی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نواز خان سیال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں سموگ کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی میں ہم بھی جاری ہے جس کے تحت سکولز کالجز، مختلف اداروں اور کسانوں فیکٹریوں میں انسداد سموگ کو حوالے سے محکمہ محولیات کے زیراہتمام لیکچرز دیے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں