جھنگ، محکمہ بہبودآباد ی کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں گرلز بیڈمنٹن کے مقابلہ جات کا انعقاد

منگل 15 اکتوبر 2019 18:43

جھنگ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) محکمہ بہبودآباد ی کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں گرلز بیڈمنٹن کے مقابلہ جات کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شاہد عباس جوئیہ تھے جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آباد سلمہ پروین ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران سمیت دیگر افسران اور شرکاء بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شاہد عباس جوئیہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ خواتین کو کھیلوں سمیت ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کی معاونت کے بغیر کسی بھی شعبہ میںمکمل طور پر پذیرائی حاصل نہیں کی جا سکتی ۔ آج کی خواتین بہت ہی باہمت اور بہادر ہے اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ حکومت پنجاب خواتین میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ اب خواتین کو بھی چاہیے کہ وہ ہر میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں