جھنگ،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انسداد کرونا کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم شروع ،شہر بھر میں بینرز آویزاں ،پمفلٹ تقسیم

جمعرات 19 مارچ 2020 21:27

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر انسداد کرونا کے حوالے سے خصوصی اگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت شہر بھر میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جبکہ پمفلٹ بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق عوام میں آگاہی کے حوالے سے میڈیا اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

عوام حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ صحت پنجاب کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر کرونا وائرس سے بچاو بارے آگاہی مہم مزید تیز کر دی گئی ہے۔ شہری باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کو اپنی معمولات زندگی کا اہم جزو بنائیں اور سادہ طرز زندگی اپنا کر کرونا سے بچا جاسکتا ہے۔کرونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے بنیادی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں