ریسکیو 1122جھنگ کو گزشتہ ایک ماہ کے دوران16992فونز کالز موصول ہوئیں،ایمرجنسیز کالزکی تعداد1807، مختلف انفارمیشن کالز کی تعداد5957 اور رانگ کالز کی تعداد 355رہی،ترجمان ریسکیو 1122

بدھ 1 جولائی 2020 16:32

ریسکیو 1122جھنگ کو گزشتہ ایک ماہ کے دوران16992فونز کالز موصول ہوئیں،ایمرجنسیز کالزکی تعداد1807، مختلف انفارمیشن کالز کی تعداد5957 اور رانگ کالز کی تعداد 355رہی،ترجمان ریسکیو 1122
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122جھنگ کو گزشتہ ماہ جون کے دوران16992فونز کالز موصول ہوئیںجن میںایمرجنسیز کالزکی تعداد1807، غیر متعلقہ کالز کی تعداد8873، مختلف انفارمیشن کالز کی تعداد5957 اور رانگ کالز کی تعداد 355رہی۔ ریسکیو 1122جھنگ کے ترجمان نے بدھ کے روز’’ اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ ان میں سے 1807ایمرجنسیز کالزپر ریسکیو1122کے اہلکاروں نے کوئیک رسپانس دیا جن میں روڈ ٹریفک حادثات کی442 اور1007میڈیکل ایمر جنسیز مریضوں کے کیسز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے 25 واقعات سمیت ماہ جون میں98کرائم ایمرجنسیز، بلڈنگز منہدم ہونے کے 6اور228مختلف ایمرجنسیزمیں فوری خدمات بہم پہنچائی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ماہ جون میںریسکیو1122جھنگ نی 1817افراد کو مختلف ایمرجنسیز میں ریسکیو کیا جن میںسے 511افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ اور 1236افراد کو فرسٹ ایڈ دے کر مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا نیز70افراد مختلف ایمرجنسیز میں جان کی بازی بھی ہارگئے۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122جھنگ کا ایوریج رسپانس ٹائم6:23منٹ، ایمرجنسی رسپانس ٹائم6:61منٹ اورفائر ایمرجنسی کا ایوریج ٹائم6:20منٹ رہا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں