ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ کی زیر صدارت اجلاس، انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا

جمعرات 17 ستمبر 2020 18:45

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے آئندہ 21 ستمبر 2020سے شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم کے حوالہ سے محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے انتظامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ،ڈی ایچ اوز، ڈپٹی ڈی ایچ اوز،یونین کونسل میڈیکل آ فیسرز، میڈیکل آفیسرز،سپروائزرز سمیت محکمہ زراعت، اوقاف، انفارمیشن اورپاپولیشن کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اے ڈی سی ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ آئندہ پولیو رائونڈ 21ستمبرسی24 ستمبرتک جاری رہیگا جبکہ 25 ستمبر کیچ اپ ڈے کے طور پر ہوگا۔اس ضمن میں پولیو وائرس کے یکسر خاتمہ کے لئے ہر رائونڈ خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کی4لاکھ99ہزار8سوسے زائد بچوں کو پولیو و یکسین پلائی جائیگی۔انہوںنے کہا کہ حکومت پولیو کے یکسرخاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

قومی انسداد پولیو مہم میں والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ویکسین کے دو قطرے مہم کے دوران ضرور پلوائیں۔انہوںنے ہیلتھ ٹیموں پر واضح کیا کہ انسدادپولیو مہم کے تمام امورکی کڑی نگرانی کی جائیگی تاہم مہم کے تمام مراحل تربیت یافتہ سٹاف کے ذریعے مکمل کئے جائیں اورمحکمانہ طے شدہ طریقہ کار پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ علمائے کرام اس قومی مہم میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے خطبات میں عوام کو اس بارے آگاہ کریں ۔

قبل ازیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے انسداد پولیو مہم کے آئندہ رائونڈ کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اس نیشنل کاز کیلئے 85یونین کونسل کیلئے 85یوسی ایم اوزاور 224ایریا انچارج کی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں جبکہ مجموعی طورپر 1155موبائل، ٹرانزٹ اور فکسڈ ٹیمیں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں