جھنگ، ڈی سی کی متعلقہ افسران کو پولیو مہم کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں کرنے کی ہدایت

بدھ 23 ستمبر 2020 22:19

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو کی جاری مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اور مائیکروپلان کے مطابق روزانہ کا ہدف مکمل کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ یہ ہدایات انہوںنے انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے پولیو ٹیموں کو ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کی اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی یقینی اور بچوں کو قطرے پلانے کی اہم ذمہ داری میں غفلت نہ کی جائے۔انہوں نے اس ضمن میں محکمہ صحت کو فوری اقدامات اور مسائل حل کرنے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم پر عملدرآمد کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور کوتاہی پر متعلقہ ایریا انچارج ذمہ دار ہو گا۔اجلاس کے دوران مہم پر عملدرآمد اور مانیٹر نگ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں