جھنگ،ریسکیو1122نے عیدمیلادالنبی ؓکو ہونے والے جلوسوں میں بھرپور ایمرجنسی کور فراہم کیاسٹاف کو ہائی الرٹ رکھا گیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 19:51

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) ریسکیو1122نے عیدمیلادالنبی ؓکو ہونے والے جلوسوں میں بھرپور ایمرجنسی کور فراہم کیاسٹاف کو ہائی الرٹ رکھا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122جھنگ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عید میلاد النبی ؓکو نہایت عقیدت و احترام سے منایا اس حوالے سے ضلع جھنگ میں مختلف علاقوں میں حضور اکرم ؓ کی پیدائش کی خوشی میں جلوس نکالے گئے جس میںہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی اس موقع پر ریسکیو1122کے اہلکاروں نے بھرپور ایمرجنسی کور فرائم کیا ریسکیو کی ایمبولینسز اور فائر وہیکلز نے مین جلوسوں کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی دی جن میں ریسکیو کی میڈیکل کی ٹیمیں ساتھ تھیں اس کے علاوہ روٹین کی ایمرجنسی بھی ڈیل کی گئی اس دن کے حوالے سے کسی بھی ناگہانی ایمرجنسی کی صورتحال سے بنٹنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی اور ریسکیو اسٹیشن پر سٹاف کو ہائی الرٹ رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں