یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر انتظام سنٹر آف سیکل ڈویلپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ای روزگار سنٹر کے درمیان معاہدہ طے

پیر 4 مارچ 2024 19:47

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر انتظام سنٹر آف سیکل ڈویلپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ای روزگار سنٹر کے درمیان معاہدہ طے کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایم او یو کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر انتظام یونیورسٹی آف جھنگ میں قائم ای روز گار سنٹر کو سنٹر آف سیکل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر انتظام کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ای روز گار سنٹرز کی ریجنل ہیڈ حنا ارشاد اور یونیورسٹی آف جھنگ کے رجسٹرار آصف علی اور انچارج سیکل ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر عثمان یونس سمیت یونیورسٹی آف جھنگ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی آف جھنگ آصف علی کا کہنا تھا کہ آج یونیورسٹی آف جھنگ کے لئے بہت بڑا دن کہ ہم نے ایک سنگ میل کو آگے لے کر جانے کے لئے کوشش کا آغاز کیا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو ڈیجیٹل سیکل سکھا کر ان کو سوشل اکنامک ڈویلپمنٹ میں ذمہ دار شہری بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

یونیورسٹی آف جھنگ میں سنٹر آف سیکل ڈویلپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت فری لانسنگ، ای کامرس، کمپیوٹر بیسک سمیت 22 مختلف شارٹ کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں