ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی او کے ہمراہ امتحانی مرکز کا دورہ

بدھ 27 مارچ 2024 16:29

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے ہمراہ امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں انتظامات سمیت طلباءکی رولنمبر سلیپس،شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا اور امتحانی عملہ کو الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے اورنقل کی روک تھام کے لئے نگران عملہ کو سخت مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سنٹر انچارچ سے امتحانی پراسس کی معلومات لیتے ہوئے کہا کہ امتحانات طلباءکی قابلیت جانچنے کا بڑا ذریعہ ہیں،امتحانات میں شفافیت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباءکو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا کہ کسی طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ناجائز ذرائع استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ۔\378

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں