وزیر اعلیٰ پنجا ب غربت مکاؤ پروگرام  جون2015ء کے آخر تک ضلع بھر کی سیلاب سے متاثرہ چاروں تحصیلوں میں 8ہزار پولٹری یونٹ بیوہ اور غریب خواتین کی کفالت کیلئے رعائتی نرخوں پر تقسیم کئے جائیں گے۔سٹاف آفیسر سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر عثمان طاہر

بدھ 27 مئی 2015 20:31

جھنگ ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف کے غربت مکاؤ پروگرام کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ضلع کی چاروں تحصیلوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی غریب اور بیوہ خواتین کی کفالت اور دیہی مرغبانی کو فروغ دینے کیلئے پولٹری یونٹ جس میں ایک مرغا اور پانچ مرغیاں شامل ہیں کی مرحلہ واررعائتی نرخوں پرتقسیم کی جارہی ہیں۔

یہ بات سٹاف آفیسر سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر عثمان طاہر نے تحصیل اٹھارہ ہزاری میں غریب اور بیوہ خواتین میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا کی تقسیم کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ای ڈی او زراعت راشد حمید ظفر اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کے علاوہ غریب اور بیوہ خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ سیلاب نے ضلع بھر کی دیہی مرغبانی کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی ہدایت پر جون2015ء کے آخر تک ضلع بھر کی سیلاب سے متاثرہ چاروں تحصیلوں میں 8ہزار پولٹری یونٹ بیوہ اور غریب خواتین کی کفالت کیلئے رعائتی نرخوں پر تقسیم کئے جایئں گے۔

انہوں نے کہا کہ حقدار غریب اور بیوہ خواتین محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں سے تعاون کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسرجھنگ ڈاکٹر تنویر احمد کے فون نمبر047-9200152اور مفت ہیلپ لائن 080009211پر رابطہ کریں۔بعدا زاں سیلاب سے متاثرہ غریب اور بیوہ خواتین میں پولٹری یونٹ تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں