سید مسعود الحسن ترمذی شیعہ علما ء کونسل جھنگ کے ضلعی صدر منتخب

اتوار 13 ستمبر 2015 18:03

جھنگ ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) شیعہ علماء کونسل ضلع جھنگ کے اجلاس میں سید مسعود الحسن ترمذی کو ضلعی صدر شیعہ علما ء کونسل جھنگ منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل ضلع جھنگ کا ایک اجلاس امام بارگاہ قدیمی جھنگ سٹی میں ہوا جس میں تحصیل جھنگ سمیت تحصیل شور کوٹ،تحصیل اٹھارہ ہزاری، تحصیل احمد پور سیال اور شاہ جیونہ سے ضلعی،تحصیل کابینہ کے علاوہ یونٹ عہدیداروں نے شرکت کی ۔

اجلاس کی صدارت ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب سیدمصور عباس نقوی نے کی۔اجلاس میں ڈویژنل صدر (فیصل آباد)ڈاکٹر ممتاز،سید مسعودالحسن ترمذی،علامہ سید عباس رضانقوی کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں سید مسعوالحسن ترمذی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو متفقہ طور پر کثرت رائے سے تین سال کے لیے ضلعی صدرشیعہ علماء کونسل جھنگ منتخب کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں