وزیر اعظم محمدنوازشریف کو مائی ہیر سٹیڈیم پہنچنے پر کسان پیکج کے حوالے سے خصوصی بریفنگ وزیر اعظم نے اہم امور کے بارے میں سوالات بھی کئے اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں

منگل 24 نومبر 2015 18:40

جھنگ ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء)وزیر اعظم محمدنوازشریف کو منگل کی دوپہر مائی ہیر سٹیڈیم جھنگ پہنچنے پر کسان پیکج کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم نے بعض اہم امور کے بارے میں سوالات بھی کئے اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ حکام اور ڈی سی او جھنگ نے بتایاکہ ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں جھنگ، اٹھارہ ہزاری ،شور کوٹ ، احمدپور سیال کے دھان اور کپاس کے 52574 کاشتکاروں و کسانوں جن میں 40406 کاشتکار چاول اور 19844 کاشتکار کپاس جبکہ 7676کاشتکار چاول و کپاس کی فصل کے مشترکہ متاثرین ہیں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے جارہے ہیں۔

انہیں بتایا گیا کہ مذکورہ 52574کاشتکاران کی کل اراضی ایک لاکھ 89ہزار 926ایکڑ ہے جن میں کسان پیکج کے تحت مجموعی طور پر 95کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مزید بتایاگیاکہ 5ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے اب تک ضلع جھنگ کے 12348 کاشتکاروں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں جن میں سے 10109 کے پے آرڈرز کیش بھی کروا لئے گئے ہیں نیز آئندہ چندروز میں تمام متاثرہ کاشتکاروں میں شفاف طریقے سے رقوم کی تقسیم کاعمل مکمل کرلیاجائیگا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں