جھنگ میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

بدھ 23 مارچ 2016 17:32

جھنگ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء ) محکمہ سپورٹس پنجاب کی طرف سے یوم پاکستان منانے کے ضمن میں ضلعی حکومت کے زیر اہتمام محکمہ سپورٹس نے گزشتہ روزانٹر کالجیٹ بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات برائے گرلزسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں محکمہ سپورٹس سے مہر الطاف حسین ،متعلقہ افسران اور شائقین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پوزیشن ہولڈز کی کاکردگی کوبے حد سراہا گیا ۔مزید براں ریلوے گراؤنڈ غلہ منڈی جھنگ میں فٹبال کے مقابلہ جات منعقد کروائے گئے۔یہ مقابلہ جات ریتلی فٹ بال کلب بمقابلہ الفرید فٹ بال کلب ،پیراڈائز فٹ بال کلب بمقابلہ بھبھڑانہ فٹ بال کلب کے مابین ہوئے۔جوکہ ریتلی فٹ بال کلب اوربھبھڑانہ فٹ بال کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ یوم پاکستان کے سلسلہ میں فٹ بال مقابلہ جات 27مارچ تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں