پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین ۱ٓف جرنلسٹس جھنگ کے سالانہ انتخابات ، شیخ غلام اکبر چیئرمین منتخب

جمعہ 6 جنوری 2017 18:26

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) :پریس کلب جھنگ اور جھنگ یونین ۱ٓف جرنلسٹس جھنگ کے سالانہ انتخابات میں شیخ غلام اکبر چیئرمین اور وحید اختر چوہدری بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ نومنتخب عہدیداران نے عامل صحافیوں کے دیرینہ مطالبہ پر تمام نان ممبر ورکنگ جر نلسٹس کو رکنیت دینے کا بھی اعلان کردیا ہے جس پر طویل عرصہ سے بطور ورکنگ جرنلسٹ مختلف نیوز چینلزو اخبارات میں پیشہ وارانہ صحافتی خدمات سرانجام دینے والے نان ممبر صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

الیکشن کمیٹی کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ امیدواران کے مقابلہ میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔انہوں نے بتایا کہ بلامقابلہ منتخب قرار پانیوالے پریس کلب جھنگ کے عہدیداران میں چیئرمین شیخ غلام اکبر،سینئر وائس چیئرمین سلطان احمد ملک،وائس چیئرمین کلیم اللہ لودھی، وائس چیئرمین دوم ڈاکٹر شہباز اقبال،سیکرٹری ڈاکٹر ریاض نول،جوائنٹ سیکرٹری محمد عدنان قریشی،جوائنٹ سیکرٹری دوم مہر حسنین علوی ۱ٓہیر،فنانس سیکرٹری ادریس لیاقت،سیکرٹری انفارمیشن ملک محمد عارف،۱ٓفس سیکرٹری ملک ارسلان شوکت شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جھنگ یونین ۱ٓف جرنلسٹس جھنگ کے جن امیدواران کو بلامقابلہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ان میں صدر وحید اختر چوہدری، سینئر نائب صدر صا حبزادہ زاکر رحمن،نائب صدر سید قلب نواز،نائب صدر دوم غلام رضا چوہدری،جنرل سیکرٹری مہر نوید شہزاد سدھانہ،جوائنٹ سیکرٹری محمد کامران ساقی،جوائنٹ سیکرٹری دوم اسد جاوید اعوان، سیکرٹری فنانس محمد طاہر شکیل مغل،سیکرٹری انفارمیشن اعجاز احمد،۱ٓڈیٹر غلام محمد کالو۱ٓنہ شامل ہیں۔

دریں اثناء نومنتخب چیئرمین پریس کلب جھنگ شیخ غلام اکبر اور صدر جھنگ یونین ۱ٓف جرنلسٹس جھنگ وحید اختر چوہدری نے فوری طور پر ایسے نان ممبر عامل صحافیوں جو طویل عرصہ سے مختلف ٹی وی نیوز چینلز اور اخبارات میں بطور ورکنگ جرنلسٹ اپنے پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دے رہے تھے کوپریس کلب جھنگ اور یونین ۱ٓف جرنلسٹس کی رکنیت دینے کا اعلان کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ پسند ناپسند یا بلیک میلنگ کی پالیسی اپنانے کی بجائے تمام عامل صحافیوں کو مکمل عزت و احترام دیتے ہوئے اپنے ساتھ لیکر چلیں گے تاکہ صحافتی پلیٹ فارم کو مزید مضبوط بنانے سمیت انہیں تمام ممکن سہولیات کی فراہمی اور انکے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر بڑے شہروں کی طرح جھنگ میں بھی صحافی کالونی کے قیام کیلئے نہ صرف تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگابلکہ صحافیوں کو مکانات کی تعمیر کیلئے ۱ٓسان شرائط پر قرضے بھی لیکر دئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب جھنگ میں تمام صحافیوں کو ذاتی و گھریلو تقریبات مفت منعقد کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ۱ٓئندہ کسی افسر، ادارہ یا شخص کی جانب سے کسی صحافی کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے دروازے ہر صحافی کیلئے ہر وقت کھلے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے صحافیوں کا واحد ، حقیقی،پرانا ادارہ ہے جو صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام ورکنک جرنلسٹس کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکی اولین ترجیحات میںصحافیوں کا اتحاد، ان کے حقوق کی جنگ لڑنا اور زرد صحافت کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جھنگ کے صحافیوں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں