وزیر اعلیٰ پنجاب نے روڈ میپ رینکنگ کے بعد صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم جھنگ کو اول قرار دے دیا

بدھ 25 جنوری 2017 22:42

وزیر اعلیٰ پنجاب نے روڈ میپ رینکنگ کے بعد صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم جھنگ کو اول قرار دے دیا
ْجھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے روڈ میپ رینکنگ کے بعد صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم جھنگ کو اول قرار دے دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں جھنگ پہلے نمبر پر ،پاکپتن دوسرے،اوکاڑہ تیسرے نمبر ، چکوال چوتھے اور جہلم صوبہ بھر میں پانچویں نمبر پر رہا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرر اور سی ای او ایجوکیشن کو دو ماہ کی اضافی تنخواہیں دی جائیں گی جھنگ سے ڈی سی غازی امان اللہ خان اور سابقہ ای ڈی او ایجوکیشن نسیم زاہد کو دو اضافی تنخواہیں ملیں گی ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور جلد ہی دونو ں افسران کو تنخواہیں مل جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں