عید پر پٹرولیم مصنوعات، پھلوں، سبزیوں، گوشت سمیت اشیا کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائیگی ، ڈ ی سی جہلم

پیر 8 اپریل 2024 21:15

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا ہے کہ عید الفطر پر بنیادی اشیائے ضرورت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے عید کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات، پھلوں، سبزیوں، گوشت سمیت تمام اشیا کی فراہمی اور مقررہ نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈ ی سی جہلم کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق نے پٹرول پمپ ایسوسی ایشن، فروٹ اینڈ سبزی ایسوسی ایشن، پولٹری ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات میں کہی، ڈی سی جہلم نے تمام ایسوسی ایشز کے نمائندوں سے ملاقات میں عید الفطر کے موقع پر تمام اشیاکی وافر مقدار میں فراہمی اور ناجائز منافع خوری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے مسائل معلوم کئے اور یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے تاجروں کی تمام ضروریات کا خیال رکھے گی اور شہریوں کو اس خوشی کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں