جہلم پولیس کی موثر تفتیش، ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو 14 سال قید اور 04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 29 اپریل 2024 13:53

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2024ء) جہلم پولیس کی موثر تفتیش ؛ ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ عامر ضیاء نے منشیات کے مقدمہ نمبر 202/23 بجرم9-(1)3Dتھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا، مجرم مجاداللہ نے گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم مجاد اللہ کو 14 سال قید اور 04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، مجرم کو سال2023 میں ٹی ایچ کیو سوہاوہ کے قریب سے گرفتار کر کے 5200 گرام چرس برآمد کی گئی تھی، جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، منشیات فروشی کے خلاف موثر کریک ڈاوُن کے ساتھ ساتھ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے سے ہی منشیات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو گا ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں