موجودہ حکومت کے وزراء اور وزیراعظم کے بیانات میں تضاد ان کی بے بسی کا منہ بولتاثبوت ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 اکتوبر 2019 18:35

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) موجودہ حکومت کے وزراء اور وزیراعظم کے بیانات میں تضاد ان کی بے بسی کا منہ بولتاثبوت ہیں جبکہ ان کے ایک وزیر کا بیان کہ نوجوانوں کو حکومت کی طرف سے نوکریاں دینے پر توجہ نہیں دینی چاہیئے کیونکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے سے حکومت کی معشیت تباہ ہو جائے گی جبکہ حکومت چار سو محکموں کو ختم کررہی ہے تو ان حالات میں حکومت سے عوام کی بہتری کی کیا توقع کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار پی پی پی پی کی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر رخسانہ کوثر نے آج پی پی پی پی کی خواتین ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کل تک یہی حکمران سابقہ حکومتوں کی کارکردگی کے خلاف بیان دیتے تھے اور دھرنے لگاتے تھے آج جب ان پر وقت آیا تو وہ عوام کو مہنگائی ،بیروزگاری اور امن و امان کی بدتر صورتحال سے روشناس کروا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بینظیر بھٹوکا جمہوری مشن قائد جمہوریت بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لے کر چل رہے ہیں جبکہ ہماری جماعت کے پیچھے نہ پہلے ابو تھے نہ اب ابو ہیں اور ہماری طاقت عوام ہیں جنکے ووٹوں سے ہم پہلے بھی اقتدار میں آئے اور آئندہ بھی آئیں گے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں