ڈپٹی کمشنر جہلم نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کرنے حکم جاری کردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 21:44

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کرنے حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.......ڈپٹی کمشنر نے عوام کو روز مرہ کی اشیاء خوردونوش مناسب قیمت پر فروخت کرنے کیلئے سرکاری ریٹ مقرر کر دئیے ہیں جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت بڑا 700، گوشت بکرا 1400، روٹی 15، نان 20، چاول باسمتی سپر(نیا)290، چاول باسمتی (پرانا)310، دودھ 160 دہی 170، چنے سفید 290، کالا چنا(باریک)215، دال مسور 290، بیسن 240، دال مونگ 280، آٹا تھیلا 10کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی جبکہ گھی، گوشت برائلر، انڈے، مچھلی، سبزی فروٹ وغیرہ مارکیٹ کے ریٹ کے مطابق روزانہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

\378

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں