حویلی کی تعمیر و ترقی میرا فرض اور اولین ترجیح ہے ،چوہدری محمد عزیز

بجٹ میں اداروں نے اپ گریڈ ہونا ہے ،حویلی کہوٹہ گرڈسٹیشن کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں،وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات آزادکشمیر

پیر 25 مارچ 2019 17:35

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز نے کہا ہے کہ حویلی کی تعمیر و ترقی میرا فرض اور اولین ترجیح ہے ۔26مارچ کو وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان حویلی کہوٹہ تشریف لا رہے ہیںکارکن وزیر اعظم کی آمد پر بھرپور استقبال کریں ۔وزیر تعمیرات عامہ نے یہ بات ضلع حویلی بھر سے آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہو ںنے کہا ہے کہ حویلی کہوٹہ کے لیے گرڈسٹیشن کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کر دیئے ہیں ۔بجٹ میں اداروں نے اپ گریڈ ہونا ہے ۔ڈسپنسریاں اور BHU'sبھی بننے ہیں ۔26تاریخ کو آپ نے اپنی نسلوں پر احسان کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلکس کے ایک بلاک کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اور گرلز کالج کے لیے بھی ساڑھے 8کروڑ کی رقم سے تعمیر کے لیے ٹینڈرز ہو چکے ہیں تا کہ ہماری بچیاں احساس کمتری کا شکار نہ ہوں ۔

ہلاں پل بن رہا ہے موسمی شدت کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا ۔ایک ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا اور اس کے اوپر سے گزر کر جائیں گے ۔میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے حویلی کے لیے ایمبولینسز دی ہیں وزیر تعمیرات عامہ نے کہا ہے کہ جو شخص ووٹ نہ دے وہ بھی اس ریاست کا حصہ ہے ۔جس کو ہم سے نفرت ہے ہم کام کر کے اُس کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔

ہم لوگوں کو بغیر بخل کے سہولتیں دے رہے ہیں ۔ہم نے خدا کے سامنے جوابدہ ہونا ہے ۔جب بارش برستی ہے تو سب پر برستی ہے ہم خدمت کے اصولوں کو پیش نظر رکھ کے کام کرتے ہیں ۔آپ کے ووٹوں سے کام ہو رہے ہیں اور اس میں آپ کا بھی ثواب شامل ہے ۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق اور ہمت دے کہ میں لوگوں کی خدمت کر سکوں اور تعمیرو ترقی کے مشن کو جاری رکھ سکوں ۔

اس موقع پر ایس پی (ر) محمد بشیر کیانی ،ایڈمنسٹریٹر ضلع سہیل مسعود ایڈووکٹ ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور ،سید شیراز گیلانی ،حاجی فرید حسین گیلانی ،مولانا محمد عالم رضوی ،مولوی محمد شریف ،عاشق حسین کیانی اور کرامت راٹھور کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا۔اس موقع پر ضلع حویلی بھر سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں