14اگست یوم آزادی منانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ ،

جشن آزاد ی بھرپور جوش و جذبہ سے منانے کا فیصلہ تمام محکمہ جات اپنی اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقہ سے انجام دیں،اسسٹنٹ کمشنر نسیم عباس شاہ

بدھ 7 اگست 2019 17:17

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2019ء) 14اگست یوم آزادی منانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نسیم عباس شاہ نے کی ۔میٹنگ میں سرکاری ملازمین ،ضلعی آفیسران ،انجمن تاجران اور سیاسی و سماجی زعما نے شرکت کی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال 14اگست منایا جاتا ہے ۔

لیکن اس سال یوم آزادی بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔حکومت اور چیف سیکرٹری کی طرف سے بھی اس دن کو انتہائی جوش و خروش سے منانے کی ہدایت ہے ۔اسسٹنٹ کمشنرنے اس دن کے پروگرام کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صبح نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں ۔8:55پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹریفک مکمل طو رپر جام رہے گی۔

9بجے پرچم کشائی اور سلامی ہو گی ۔اس کے بعد ایک ریلی نکالی جائے گی ۔جس میں موٹر سائیکل ،گاڑیاں شامل ہو ں گی ۔یونیورسٹی ،کالجز ،سکولوں کے بچے ،سول سوسائٹی کے لوگ ،آفیسران اور سرکاری ملازمین شامل ہوں۔ریلی کے بعد مرکزی تقریب ڈگری کالج کہوٹہ کے حال میں منعقد کی جائے گی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہر محکمہ کو یوم آزادی کے دن کے حوالہ سے ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

تا کہ یوم آزادی بھرپور طریقہ سے منایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین اور آفیسران اُس دن حاضر رہیں 14اگست کی تقریب میں پودہ لگایا جائے گا قومی پرچموں کی ایک بہار ہونی چاہیے ۔ہر جگہ پرچم لہرائے جائیں ۔لائن آف کنٹرول کے قریب گھروں پر بھی پرچم لگائے جائیں ۔سکولوں ،سرکاری عمارتوں پر پرچم لہرائے جائیں اور سرکاری عمارات پرچراغاں بھی کیا جائے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ تقریب کے دوران تقریری مقابلے اور مباحثے کا اہتمام محکمہ تعلیم کرے ۔تقریب کے دوران اس دن کے حوالہ سے مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا جائے ۔سپورٹس کی طرف سے ایک نمائشی میچ کا اہتمام کیا جائے ۔ہر محکمہ اپنا اپنا ایک بینر بنوائے بنکوں کی عمارات پر پرچم اور بینر ز آویزاں ہوں ۔انہوں نے کہا ہے کہ 12اور 20اگست کے دوران صفائی مہم کے متعلق آگاہی کرنی ہے ۔

اپنے دفاتر گھر اور شہر کو صاف ستھرا رکھیں ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔18اگست کا دن قومی تہوار کے طور پر منایا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ تمام محکمہ جات اپنی اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقہ سے انجام دیں ۔انجمن تاجران ،سیاسی جماعتیں ،سول سوسائٹی کے لوگ مل کر اس دن کو شایان شان طریقہ سے منائیں میٹنگ میں سید شفقت حسین گردیزی ڈی پی او ،چوہدری محمد رفیق ڈی ای او ،شبیر احمد ڈی ایس پی ،قمر دین قمر ضلع زکوٰة کونسل ،ظہیر احمد مہتمم شاہرات ،ساجد ندیم ڈی ایف او،ڈاکٹر منظور احمد وٹرنری آفیسر،اعجاز احمد خان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،انجم محمود شاہ منیجر کشمیر بنک،مزمل حسین اے سی ممتازآباد،شیخ محمد خورشیدصدر پیپلز پارٹی،چوہدری جمیل احمد صدر انجمن تاجران،زاہد صائم اے ای او،چوہدری محمد صدیق اے ای اوکے علاوہ محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں