فاروڈ کہوٹہ، پاک فوج کی جانب سے ایک پودا، ایک امید ،شجر کار ی مہم کا آغاز

جمعرات 16 مارچ 2023 23:02

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2023ء) فاروڈ کہوٹہ کے مقام پر پاک فوج کی جانب سے ایک پودا، ایک امید کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی شجر کاری مہم کا آغاذ کر دیا۔ پاک آرمی کی جانب سے فاروڈ کہوٹہ اور اس کے اردگرد کے علاقے میں پانچ ہزار پودے لگائے۔موسم، آب وہوا اور پودے کی قسموں کے لحاظ سے پاک آرمی نے محکمہ جنگلات کے ادارے کو اس مہم میں اپنے ساتھ شامل کیا۔

کمانڈنگ آفیسر نے شجرکاری مہم کے حوالے سے کہا کہ ہماری آنے والی نسل کی بقا اور ماحولیات کے لئے درخت بہت ضروری ہیں۔ شجرکاری مہم میں مقامی علاقے کے لوگوں نے بھی پاک آرمی کے ساتھ ملکر علاقے کے مختلف جگہوں پر پودے لگائے۔محمود میموریل سکول اور ہمالیہ سائنس کالج کے بچوں نے بھی اس شجر کاری مہم کو جاری رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پودے لگائے۔

(جاری ہے)

شجر کاری مہم کے حوالے سے سکول میں ایک تقریب بھی رکھی گئی جس کے مہمان خصوصی شیخ روہیل تھے۔مہمان خصوصی نے انپے بیان میں کہا کہ پاک آرمی کے ساتھ ساتھ ہر عام آدمی کا بھی فرض ہے کہ وہ نہ صرف پہلے سے موجود درختوں کی حفاظت کرے بلکہ نئے درخت بھی لگائے جائیں۔ ایک پودہ ایک امید کا سلوگن پوری ریاست میں پھیلایا جائے گا۔ ہمارا خطہ ماحولیاتی آلودگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ذمہ دار شہری کے طور پر ہم پر لازم ہے کہ ہم درخت لگانے اور اس کی حفاظت کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کریں۔ عوام علاقہ نے پاک فوج کے ہمدردانہ رویے کو بھر پور سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ پاکستان فوج ہمارے دکھ درد کی ساتھی ہے اور ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان فوج کو اپنے لوگوں کے درمیان پایا۔ جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں