ڈپٹی کمشنر کی زیرقیادت یوم سیاہ کے موقع پر حویلی کہوٹہ میں احتجاجی مظاہرہ اورریلی نکالی گئی

جمعہ 27 اکتوبر 2023 14:34

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2023ء) یوم سیاہ کے موقع پر حویلی کہوٹہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ اورریلی نکالی گئی،جو ڈپٹی کمشنر حویلی کے آفس سے شروع کر بازار میں سے ہوتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس پر جا کر اختتام پذیر ہوئی.ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر حویلی ساجد اسلم نے کی،احتجاجی ریلی میں مختلف محکمہ جات کے آفیسران و اہلکاران، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے قائدین، سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے طلباء، صحافیوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.شرکاء ریلی نے کشمیر پر بھارتی جابرانہ قبضہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی.شرکاء ریلی نے سیاہ جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی اقدامات کے خلاف عبارتیں لکھیں تھی.احتجاجی ریلی سے خطاب ہوئے ڈپٹی کمشنر حویلی ساجد اسلم نے کہا بھارت دہشت گرد ملک ہے جس نے گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر پر ناحق قبضہ کیا ہوا ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر نہتے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے جب تک مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت مل نہیں جاتا ہم چین سے نہیںبیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے 27 اکتوبر 1947 میں کشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور کہا کہ بھارت نے ساری دنیا میں جمہوریت کا لبادہ اوڑھ ہوا ہے اور حقیقت میں وہ ایک دہشت گرد ملک ہے اقوام متحدہ اور عالمی برادری مسلہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کریں،آخر میں کشمیر کی آزادی، ملکی سالمیت و بقا اور شہداء کے درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں-

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں