محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں آپکے علاقے میں آئیں گی ٹیم کے عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ،ڈی ایچ او حویلی کی عوام سے اپیل

منگل 5 مارچ 2024 14:39

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس حویلی کہوٹہ جواد افضل کیانی نے کہا ہے کہ 4 سے 9 مارچ تک ماں اور بچے کا ہفتہ منا رہے ہیں محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں آپکے علاقے میں آئیں گی ٹیم کے عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ماں اور بچے کو ویکسینیشن کے حفاظتی ٹیکے اور بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوائی پلائی جائے،وہ ان خیالات کا اظہار ماں اور بچے ہفتے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔

افتتاحی تقریب میں ایم ایس حویلی ڈاکٹر تسکین صغیر ایڈووکیٹ نے بچوں کو دوائی پلا کر تقریب کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے دوران ہماری ٹیم آپ کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تو ان کی کمپلین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں جمع کروائیں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہا ایل ایچ ڈبلیوز آپکے گھروں میں جائیں گے اور خواتین کو سیشن بھی دیں گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس حویلی ڈاکٹر تسکین کا کہنا تھا کہ دو سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کروائیں عوام علاقہ حویلی سے گزارش ہے کہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیں اس میں مختلف قسم کی ایکٹویٹیز ہیں دو سال سے پانچ سال کے بچوں کو کیٹروں کی دوائی کھلائی جا رہی ہے کسی بھی قسم کا کوئی ایشو ہو تو فوکل پرسن سے رابطہ کریں تقریب میں سول سوسائیٹی، میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں