تحریک ترقی و کمال پارٹی کے چیئرمین جنرل(ر) فرخ بشیر (آج )کہوٹہ میں کار نر میٹنگ سے خطاب کرینگے

فرخ بشیر قوم کا دکھ رکھنے والی تحریک چلا رہے ' ملکی سیاسی و معاشی حالات کی وجوہات 'حل بارے بتائیں گے، فاروق قریشی ملکی صورتحال تشویشناک 'معشیت تباہ 'لوگ بھوکے مر رہے 'دہشت گردی زور پکڑ رہی ' ادارے متنازعہ ہو چکے، جنرل(ر) فرخ بشیر

ہفتہ 6 مئی 2023 20:30

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2023ء) تحریک ترقی و کمال پارٹی کے چیئرمین میجر جنرل(ر) فرخ بشیر (آج ) اتوار کوکہوٹہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرینگے ،نوا حی گائوں جیوڑہ میں سہ پہرساڑھے تین بجے علاقے کی معروف سماجی شخصیت حاجی فضل الٰہی ، ماہر تعلیم فاروق قریشی کے حجرے میں معززین علاقہ کو کارنر میٹنگ میں پارٹی منشور،ملک کے موجودہ سیاسی حالات و واقعات ،عوامی مسائل اور انکے حل بارے اظہار خیال کریں گے۔

معروف تعلیم دوست شخصیت پرنسپل محمد فاروق قریشی کے مطابق تحریک ترقی و کمال پارٹی کے چیئرمین میجر جنرل(ر) فرخ بشیر ایک مختصر سی تقریب میں معززین کیساتھ اظہار خیال کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میجر جنرل(ر) فرخ بشیر قوم کا دکھ درد رکھنے والی تحریک چلا رہے ہیں اور موجودہ ملکی سیاسی و معاشی حالات کا ادراک رکھتے ہیں وہ انکی وجوہات اور حل بارے تجاویز بتائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںمیجر جنرل(ر) فرخ بشیر نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال نہایت ہی تشویشناک ہے،معیشت تباہ ہو چکی ہے،لوگ بھوکے مر رہے ہیں،دہشت گردی زور پکڑ رہی ہے، سیاست دشمنی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام ادارے متنازعہ ہو چکے ہیں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، عوام کا ان پر اعتماد اٹھ چکا اور یہ آپس میں بھی دست و گریبان ہیں،حتی کہ سپریم کورٹ، جو کہ انصاف کی آخری امید ہوتی ہے، اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔

انہوںنے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی موجودہ روش تیزی سے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے،یہ وقت الزام تراشیوں کا نہیں کہ اس صورتحال کو کون ذمہ دار ہے۔ وقت کی ضرورت کہ اپنی اجتماعی بقا کے لئے تمام سیاسی وابستیوں اور مفادات کو بالائے طاق رکھ سب مل بیٹھیں اور اس خطرناک صورتحال سے نکلنے کے لئے لائح عمل تیار کریں۔ خدانخواستہ اگر یہ ملک مکمل انتشار پھیل گیا تو نہ مفادات رہیں گے نہ سیاست اور نہ ہی اقتدار رہے گا۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں