سکیورٹی فورسز نےدرین گڑھ خود کش حملے کا ماسٹرمائنڈماردیا

قلات میں ہلاک ہونے والادہشتگرد سانحہ مستونگ میں ملوث تھا،حملے میں سراج رئیسانی سمیت 151افراد شہید اور 150زخمی ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جولائی 2018 15:36

سکیورٹی فورسز نےدرین گڑھ خود کش حملے کا ماسٹرمائنڈماردیا
کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی 2018ء) : سکیورٹی فورسز نے درین گڑھ خود کش حملے کا ماسٹرمائنڈ قلات میں مار دیا ہے، ہلاک دہشتگرد سانحہ مستونگ میں ملوث تھا،سانحہ مستونگ میں سراج رئیسانی سمیت 151افراد شہید اور 150زخمی ہوگئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان کا کہنا ہے کہ آج سکیورٹی فورسز نے دہشتگردو ں کیخلاف آپریشن کیاجس میں درین گڑھ خود کش حملے کا ماسٹرمائنڈ قلات میں مار ا گیا ہے۔

کالعدم دہشتگردتنظیم کاہلاک دہشتگرد سانحہ مستونگ میں ملوث تھا۔تاہم فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران درین گڑھ خود کش حملے کا ماسٹرمائنڈ قلات میں مار دیا ہے۔ واضح رہے درین گڑھ میں 13جولائی کوخودکش دھماکہ ہوا تھا۔خودکش دھماکے میں بی اے پی کے رہنماء سراج رئیسانی سمیت 151افراد شہید اور 150زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

13جولائی بروزجمعہ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں واقع کلی بمبور میں حلقہ پی بی 35 کے امیدوارنوابزدہ سراج رئیسانی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کررہے تھے کہ خودکش دھما کا ہوگیا جس میں سراج رئیسانی سمیت 151افراد شہید اور 150زخمی ہوگئے تھے۔

شہید ہونے والوں میں لیویز کے چار اہلکار بھی شامل تھے۔ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ ، بی ایم سی کوئٹہ ،نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ، ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ اور سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں شناخت کے عمل کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کرنے کا عمل رات گئے تک جاری رہ۔ دھماکے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اسی طرح آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سراج رئیسانی کوخراج عقیدت پیش کرتے انہیں سولجر آف پاکستان قرار دیا تھا۔ اسی طرح تمام سیاسی جماعتوں نے بھی سانحہ مستونگ کو پاکستان کی تاریخ کا بڑا سانحہ قرار دیا سیاسی جماعتوں نے سراج رئیسانی اور تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک بھر میں سوگ کا اعلان بھی کیا گیا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں