قلات، مقامی انجینئر فاروق یاسین کاایک اور کارنامہ ،کپ اور بوتل میں سولر سسٹم اور بیٹری کے کرنٹ سے چلنے والے آلے سے دو سے تین منٹ میں چائے بنانے کا کامیاب تجربہ

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:06

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) قلات کے مقامی انجینئر فاروق یاسین کی ایک اور ایجاد، کپ اور بوتل میں سولر سسٹم اور بیٹری کے کرنٹ سے چلنے والے آلے سے دو سے تین منٹ میں چائے بنانے کا کامیاب تجربہ۔ حکومتی سرپرستی کے منتظر انجینئر فاروق یاسین کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ تفصیلات کیمطابق بلوچستان کے علاقے قلات کے مقامی انجینئر فاروق یاسین نے اس سے قبل گیس لوڈشیڈنگ کے دوران حفاظتی ڈیوائس ، دکان کے شٹر توڑنے یا چوری پر الرٹ دینے والا ڈیوائس دیگر ایجادات کئے ہیں۔

اب انہوں نے میڈیا کے سامنے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپ میں بیٹری و سولر سسٹم سے چلنے والا ایک راڈ (آلہ) نصب کیا۔ راڈ میں نصب تار بیٹری یا سولر سسٹم لگا کر دو سے تین منٹ میں پانی ابال کر چائے بنانے کا کامیاب تجربہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجینئر فاروق یاسین نے خبر رساں ادارے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل میں نے بہت سے ایجادات کی ہے جبکہ آج اس ایجاد کی کامیابی پر بھی اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ میری محنت اور شوق سے لوگ مستفید ہونگے۔

اس کپ میں جس میں راڈ نصب ہے سے دو سے تین پیالی تک چائے دو منٹ میں تیار ہوجاتی ہے یہ سسٹم پکنک پر لے جانے والے افراد اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی بیٹری پر سٹارٹ کرے اور آسان طریقہ سے بہت کم وقت میں چائے تیار کرسکتے ہیں۔عوامی حلقوں نے فاروق یاسین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قلات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں فاروق یاسین کی محنت اور خدمت کسی سے ڈکھی چھپی نہیں مگر حکومتی سرپرستی نہ ہونے سے ان کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے۔

وہ اپنی مدد آپکے تحت مختلف نئی چیزیں ایجاد کی۔حکومت انجینئر فاروق یاسین کی ذہانت ، محنت اور بہترین ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے انکی سرپرستی کرکے انکے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ اور انکی سرپرستی کرے تاکہ فاروق یاسین مزید جدید چیزیں بنا کر اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لاسکیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں