قلات سٹی میں کیسکو کی جانب سے گرینڈ آپریشن، درجنوں غیر قانونی کنکشنز منقطع

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:18

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) قلات سٹی میں کیسکو کی جانب سے گرینڈ آپریشن، درجنوں غیر قانونی کنکشنز منقطع، متعدد جرمانہ، غیرطقانونی۔کنکشنز فوری۔

(جاری ہے)

ختم کیا جائے بصورت دیگر سخت جرمانہ و اف آئی آر کیلئے تیار رہیں، تفصیلات کے مطابق ایکسیئن کیسکو قلات حاجی عبدالقیوم بنگلزئی کے خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او محمد عیسی جان بنگلزئی کے نگرانی میں لائن سپرنٹنڈنٹ سٹی ایریا ڈی سی او انچارج حاجی ماجد عقیل اور تشکیل کردہ ٹیم نے سٹی فیڈرز پر غیر قانونی کنکشنز اور کنڈا سسٹم تاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا سٹی ایریا کے مختلف کلیوں بازار میں غیر قانونی کنکشنز اور کنڈا سسٹم تاریں اتار لی اس دوران ایس ڈی او اور لائن انچارج حاجی ماجد عقیل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب سٹی فیڈر پر غیر قانونی کنکشن اور کنڈا سسٹم تاروں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہیں بہت جلد ان کنکشنز سے سٹی فیڈرز کو صاف کرینگے انہوں نے کہا کہ کنزمر غیر قانونی کنکشنز اور کنڈا سسٹم تاریں نہ لگائے اور اپنے لیے قانونی کنکشنز لگائے اور اپنے بل بروقت جمع کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی جسکا زمہ دار وہ خود ہونگی

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں