ہربوئی درے کوبے پر زیر تعمیر Reservoirکیخلاف سوشل میڈیا اور اخبارات میں جو خبر شائع کی وہ جھوٹ سوائے کچھ بھی نہیں، میر جاوید شاہوانی

ہفتہ 13 اگست 2022 21:58

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر میر جاوید شاہوانی نے کہا ہے کہ سیاحتی مقام کوئہ ہربوئی کے مقام درے کوبے پر زیر تعمیر Reservoirکے خلاف قلات کے چند نام نہاد اور غیر ذمہ دار صحافیوں نے جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی خبر شائع کی جو قابل مذمت ہے ،اس خبر سے میرا کاروبار میرا فرم اور میری قبائلی حیثیت بری طرح متاثر ہو ئی ہے، حکام بالا اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)مہراللہ بادینی سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اس معاملے کے حل کے لئے ایک معائنہ کمیٹی تشکیل دیں تاکہ اصل حقیقت سامنے آسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاحمد یار خان پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ آغاسرور احمد زئی، انفارمیشن سیکرٹری میر عبدالمجید عمرانی ،علی محمد نیچاری بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن صحافیوں نے ہربوئی درے کوبے پر زیر تعمیر Reservoirکے خلاف سوشل میڈیا اور اخبارات میں جو خبر شائع کی وہ جھوٹ اور بدنیتی کے سوائے کچھ بھی نہیں، ابھی تک ان صحافیوں کو ڈیم اور reservoirمیں فرق معلوم نہیں ۔

انہوں نے زیر تعمیر ریزروائر کو ڈیم لکھا ہے اور کہا ہے کہ ڈیم بارش کے پانی میں بہہ گیا ہے حالانکہ مون سون کے باعث حکومتی الرٹ جاری ہونے کی وجہ سے ہم نے خود ریزروائرکے ایک حصے کو کھلا چھوڑا تاکہ اب تک کے کہیے ہوئے کام کو مون سون کی بارشیں نقصان نہ پہنچا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی واضع کرتا چلوں کہ ہمارے پاس کام کو مکمل کرنے کے لئے قانونی اور تیکنیکی طور پر 28سی58 دن ہوتے ہیں جبکہ اس کام کو ابھی تک 28دن بھی مکمل نہیں ہو ئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ خبر کس کے ایماء پر چلا یا گیا مگر اتنا ضرور سمجھتاہوں کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میرے کاروبار اور میری قبائلی حیثیت کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئیں ہے، تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ اس جھوٹی اور حقیقت کے برعکس خبر سے مجھے میرے کاروبار اور میری قبائلی حیثیت پر منفی اثرات مرتب ہو گئے ہیں ۔

انہوں محکمہ ایریگیشن کے اعلی حکام اور ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن(ر)مہراللہ بادینی سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ دری کوبے بمقام ہربوئی Reservoirکے معائنہ کے لئے ایک ٹیم تشکیل دیکر انہیں اصل حقیقت سامنے لانے کی ہدایات جاری کریں تاکہ میرے خلاف جو پروپیگنڈا کیا گیا ہے اس میں کتنی صداقت ہے قومی امید ہے کہ حکام بالا اس مسلے کے حل کے لئے جلد از جلد معائنہ ٹیم بھیج کر اصل حقیقت سامنے لایا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی بھی غیر ذمہ داری کا مرتکب نہ ہو جائیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں