قلات ،23 مارچ یوم پاکستان قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:59

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) ملک بھر کی طرح قلات میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا 23 مارچ کے مناسبت سے مختلف رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیاگیا،تقریبات کا آغاز باقاعدہ پرچم کشائی سے ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج بلوچ ایس پی قلات بابر مشتاق ایف سی میجر منصور نے پرچم کشائی کی پولیس اور لیویز کے چاک وچوبنددستے نے پرچم سلامی لی۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کے موقع پر ڈی ایس پی عبدالرحیم ڈی ایس پی ماہیوال خان ایس ایچ او قلات لیویز رسالدار جان محمدلانگو ایس ایچ او پولیس حبیب بابئی سپرنڈنڈنٹ حاجی محمدابراہیم بنگلزئی سپرنٹنڈنٹ ملک حبیب محمدشہی سمیت دیگر محکموں کے سربراہان اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک واک کا اہتمام بھی کیاگیا ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج بلوچ نے کی ریلی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈی سی کمپلیکس پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں