?پیپلز پارٹی صوبائی کونسل کے ممبر و چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے سابق کمشنر قلات ڈویڑن ملک محمد عمر زہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

منگل 26 مارچ 2024 19:30

ذ قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر و چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے سابق کمشنر قلات ڈویڑن ملک محمد عمر زہری کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک محمد عمر زہری کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا ملک محمد عمر زہری کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وہ ہمارے بزرگ تھے انکے انتقال سے خالی ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا انکے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا ہے غم کے اس موقع پر غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں