gضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے سستا بازار کا انعقاد

اتوار 7 اپریل 2024 22:55

ٴقلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے سستا بازار کا انعقاد کیا گیا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ قلات سرگرم سستا بازار میں گھی چینی آٹا چاول دالیں مشروبات اور دیگر اشیا خوردنوش دستیاب ہیں عوام کے لئے بازار سے بہت ہی کم قیمت پر چینی دستیاب سستا بازار میں چینی فی کلو 110 روپیہ میں فروخت کیا جارہا ہے عام مارکیٹ سے انتہائی کم قیمتوں پر اشیا خوردونوش دستیاب ہیں عوام بڑی تعداد میں سستا بازار کا رخ کرنے لگیں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ قلات کی اس احسن اقدام کو کافی سراہا جا رہا ہے سستا بازار ڈپٹی کمشنر قلات حافظ محمد قاسم کاکڑ کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر قلات ساگر کمار کی نگرانی میں لگایا گیا عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کا بنیادی مقصد ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں