گ*جہاز گراونڈ میں زیر تعمیر دکانوں کی دیوار گرنے سے کرکٹ کے نو کھلاڑی شدید زخمی

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:00

ج*قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) بلوچستان کے ضلع قلات میں جہاز گراونڈ میں زیر تعمیر دکانوں کی دیوار گرنے سے کرکٹ کے نو کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے، تین شدید زخمی کھلاڑیوں کو تشویشناک حالت میں مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق قلات مغلزئی کے مکان پر جہاز میدان میں تیز ہواؤں سے بلاک سے بننے والی دکانوں کی دیوار گرنے سے شہید طارق کرکٹ کلب قلات اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پنچا دیا گیا ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو اپنے ٹیم کے ہمراہ ایمرجنسی پہنچ گئے جہاں پر زخمی کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی زخمیوں میں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا جن میں زخمی پولیس ملازم بھی شامل ہیں زخمیوں میں سراج احمد، غلام سرور، عبدالوحید، ظفراللہ، شیر احمد، محمد جمیل، بشیر احمد، محمد آصف اور عبدالقیوم شامل ہیں

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں