سٹاک مارکیٹ میں نئی پراڈکٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

انتظامیہ کو مارکیٹ کی ترقی کا پانچ سالانہ منصوبہ تیار کرنے اور اسے ایشیائی ترقیاتی بینک کو پیش کرنے کا مشورہ دے دیا، نگران وزیر خزانہ

جمعرات 21 جون 2018 15:18

سٹاک مارکیٹ میں نئی پراڈکٹس متعارف کرانیکا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سٹاک مارکیٹ میں نئی پراڈکٹس متعارف کرائی جائیں، نگراں وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ ڈیولپمنٹ مںصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو پیش کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ شمشاد اختر نے پاکستان سٹاک ایکسچینج انتظامیہ کو مارکیٹ کی ترقی کا پانچ سالانہ منصوبہ تیار کرنے اور اسے ایشیائی ترقیاتی بینک کو پیش کرنے کا مشورہ دے دیا۔

وزیر خزنہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی ترقی کے لئے نئی پراڈکٹس متعارف کرائی جائیں۔دس سال قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ترقی کے لئے 40 کروڑ ڈالر کا ڈیولپمنٹ فنڈ فراہم کیا تھا، سٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پانچ سالا روڈ میپ فراہم کرنے سے ایشیائی ترقیاتی بینک 40 کروڑ ڈالر کا فنڈ دے سکتا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں