کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قائد آباد سے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک نظام کی بہتری پر مسرت کا اظہار

منگل 17 جولائی 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر رشید زمان ،فنانس سیکریٹری حنیف اللہ خان ،ظفر اقبال گجر ،انجمن اخبار فروشاں فیڈریشن قائد آباد ڈڈپو کے چیئر مین شہزاد شاہ نے سیکشن آفیسر ٹریفک SOقائد آباد رائو ذوالفقار اور RKنیاز حسین جونیجو کی کاوشوں سے قائد آباد چوک کے اطراف اور شاہراہوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنا نے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ،سماجی رہنمائوں نے کہاکہ SSPٹریفک ملیر طاہر نورانی کی مثبت پالیسی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی کی بدولت قائد آباد میں ٹریفک جام کی شکایات کا خاتمہ ہوچکا اور عوام نے سکون کا سانس لیا رہنمائوں نے کہاکہ ٹریفک جام کے دوران اسٹریٹ کرائم کے وقعات میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا تھا جس کی وجہ سے عوام اپنے قیمتی اشیاء سے بھی محروم ہورہے تھے ،تجاوزات کا خاتمہ اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا نے پر ہم SSPٹریفک طاہر نورانی اور ٹریفک پولیس کے افسران کی مشکور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں