نیسلے پاکستان کی سخت اقتصادی حالات کے باوجود آمدنی میں اضافہ

منگل 23 اکتوبر 2018 23:03

نیسلے پاکستان کی سخت اقتصادی حالات کے باوجود آمدنی میں اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) ناموافق اور سخت حالات سمیت مسابقتی دباؤ کے باوجود نیسلے پاکستان کی آمدنی میں 30 ستمبر 2018ء کے نو ماہ کے عرصے میں 1.8 فیصد اضافہ۔ کمپنی کی مجموعی آمدنی 1.7 بلین روپے سے بڑھ گئی اور 94.1 بلین روپے تک جاپہنچی۔ مذکورہ مالیاتی نتائج کا اعلان 23 اکتوبر 2018 ء کو نیسلے پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمپنی نے 30 ستمبر، 2018ء کو ختم ہونے والے نو ماہ کے لئے 8.6 بلین روپے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے ، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ منافع 23.9 فیصد کم ہی. منافع میں کمی،بجلی کے اخراجات میں اضافہ، روپے کی قدر میں کمی اور غیر ملکی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوئے، فی حصص آمدنی 190.3 روپے رہی جب کہ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران یہ آمدنی 249.9 روپے رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں