ہمارا روشن مستقبل اورشناخت مستحکم پاکستان ہے،شیخ ہمایوں سعید

پرائیویٹ سیکٹر کو ملکی معاشی استحکام کیلئے ذمہ داریاں دی جائیں،چیئرمین ہامار پاکستان شوشواکنامک فورم

جمعہ 22 مارچ 2019 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) چیئرمین ہماراپاکستان،شوشواکنامک فورم ،سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی شیخ ہمایوں سعید نے کہاہے کہ پاکستان نے ہمیں شناخت دی اور الحمداللہنظریہ پاکستان ہی ملک کی ترقی وبقا کا ضامن ہے،ہمارا روشن مستقبل اورشناخت مستحکم پاکستان ہے اور ہم بحیثیت قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم اور افواج پاکستان سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے وطن کی محب ایک انمول جذبہ ہے اور ہم اس پرمسرت موقع پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

ہمایوں سعید نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے تمام اداروں کے سربراہان سے ہماری گزارش ہے کہ وہ ہرادارے کو سیاست سے پاک کریںتاکہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوسکے اورنوجوان نسل جو ملک کا 65فیصد ہیں انہیں بہتر رہنمائی مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانو ںکیلئے معاشی ترقی اولین ترجیح ہونی چاہیئے تاکہ ملک کا نظم ونسق روانی سے چل سکے،اس سلسلے میں ضروری ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کواعتماد میں لے کر انہیں ملکی معاشی استحکام کیلئے ذمہ داریاں دی جائیں کیونکہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس ملک کا نجی شعبہ فعال کردار اداکرپائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی اور یہ کام صرف نجی شعبہ ہی کررہا ہے لیکن نجی شعبے کی راہ میں انہیں کتنی رکاوٹیں حائل ہیں کہ نہ تو ملک میں نئی سرمایہ کاری ہورہی ہے اور نہ ہی نئی صنعتیں لگ رہی ہیں جبکہ زرعی شعبہ بھی ان گنت مسائل کا شکار ہے اور یہ معاملات درست نہ ہوئے تو آنے والے وقتوں میں زرعی اجناس کی قلت کا بھی اندیشہ ہے۔ہمایوں سعید نے کہا کہ پاکستان کی پاور اسکے نوجوان ہیں اس لئے یوتھ کو بھی اختیارات دیئے جائیں اورتمام سیکٹرز سے پسند اورناپسند کا تصور ختم کیا جائے تب ہی پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں