نئے ٹیکسز، ڈالر کی اونچی اڑان سے بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ

ماضی میں بھی قیمتیں بڑھائی گئیں لیکن موجودہ حکومت نے مہنگائی کی انتہا کر دی ہے، شہری

جمعہ 19 جولائی 2019 15:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسز کے نفاذ اور ڈالرکی اونچی اڑان نے بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔حالیہ مہنگائی کے طوفان میں ضروریات زندگی کی ہر چیز کے نرخوں میں جہاں ہوش ربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے وہیں گاڑیوں میں استعمال ہونیوالی بیٹریاں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔گاڑیوں کے علاوہ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام گھروں میں یو پی ایس میں بھی بیٹریاں استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیٹریوں پر نئے ٹیکسز لگنے کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی قیمتیں بڑھائی گئیں لیکن موجودہ حکومت نے مہنگائی کی انتہا کر دی ہے۔بیٹریوں کا کاروبار کرنے والوں کا کہناتھا کہ چند ماہ میں ہی بیٹریوں کی قیمتوں میں 5 سے 12 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے اس کاروبار سے منسلک افراد پریشان دکھائی دیتے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے روز مرہ استعمال کی ہر شے پر ٹیکس بڑھائے جا رہے ہیں جس سے حکومت کی آمدن بڑھے گی لیکن حکمران اس بات کا خیال بھی رکھیں کہ عوام کی قوت برداشت کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں