انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا

منگل 19 نومبر 2019 22:16

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.35روپے اورقیمت فروخت155.45روپے پرمستحکم رہی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.40روپے سے بڑھ کر155.50روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت میں30پیسی کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.00روپے سے بڑھ کر171.30روپے اورقیمت فروخت172.50روپے سے بڑھ کر172.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید200.40روپے سے گھٹ کر200.30روپے اورقیمت فروخت201.90روپے سے گھٹ کر201.80روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.20روپے اورقیمت فروخت41.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.20روپے اورقیمت فروخت42.45روپے پر مستحکم رہی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں