پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 101.58 پوائنٹس کی مندی، 40200 کی حد گر گئی

منگل 18 فروری 2020 20:55

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 101.58 پوائنٹس کی مندی، 40200 کی حد گر گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا۔ 100 انڈیکس مزید 101.58 پوائنٹس گر گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک روزہ غیر معمولی تیزی کے بعد مندی واپس لوٹ آئی، حصص مارکیٹ میں 101.58 پوائنٹس کی مندی ہوئی۔

جس کے بعد 40200 کی حد گر گئی۔کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 300پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے باعث انڈیکس 40500 کی حد عبور کر گیا تھا تاہم تیزی کا سلسلہ اگلے مزید ایک گھنٹے برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس میں مندی کے باعث انڈیکس دوبارہ 40405.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر معمولی مندی کے اثرات اگلے مزید دو گھنٹوں کے دوران دیکھنے کو ملے، مندی کے باعث 200 پوائنٹس گرے اور انڈیکس 40230.6 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک مرتبہ انڈیکس 40600.80 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا جبکہ ٹریڈنگ میں 40065.86 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر دیکھا گیا۔مندی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 101.58 پوائنٹس کی مندی کے بعد 40175.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.25 فیصد گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 3 لاکھ 97 ہزار 950 شیئرز کا کاروبار ہوا۔

سرمایہ کاروں کی طرف سے زیادہ تر شیئرز کے فروخت کو ترجیح دی گئی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کی سب سے بڑی وجہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)ہے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی میٹنگ کے 3 روز ہو چکے ہیں، قوی امکان ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا جس کے بعد سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں بھرپور ٹریڈنگ کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں