اسٹیٹ بینک نے کنزیومر صارفین کے لئے بڑی ریلیف کا اعلان کردیا

صارف قرضوں کی ادائیگی کو ایک سال تک موخرکرنے کی منظوری دیدی

منگل 31 مارچ 2020 22:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے اقدمات جاری ہیں۔ صارف قرضوں کی ادائیگی کو ایک سال تک موخرکرنے کی منظوری دیدی ہے۔اسٹیٹ بینک نے کنزیومر صارفین کے لئے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ مرکزی بینک نے صارف کے قرضوں کی ادائیگی کو ایک سال تک موخر کرنے کی منظوری دی ہے۔ صارف قرض کا اصل زر ایک سال موخر کرنے کی اجازت مشروط ہے۔

(جاری ہے)

سرکلر کے مطابق گاڑی، گھر، ذاتی خرچ اورکریڈٹ کارڈ کے صارفین کا قرض موخر ہوسکے گا۔ یہ سہولت ان صارفین کے لئے دستیاب ہوگی جن کی ادائیگی 31 دسمبر تک کی ادا کی ہوئی ہو۔اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے۔ بینکس اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے۔ جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کرسکیں وہ ری اسٹرکچرنگ کی درخواست کرسکتے ہیں۔ قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوگی۔ قرضوں کی ری شیڈول اور موخر کرنے کی درخواست بینک ہیلپ لائین پر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں