پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 20ارب69کروڑ70لاکھ روپے بڑھ گئی

بدھ 27 جنوری 2021 19:18

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 20ارب69کروڑ70لاکھ روپے بڑھ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل تیسرے روز جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہاجس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس مزید 170.75پوائنٹس کے اضافے سی46458.13پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 53.20فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 20ارب69کروڑ70لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 1.27فیصدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46698پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں46500اور45600 کی نفسیاتی حد یں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس170.75پوائنٹس کے اضافے سی46458.13پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس111.27پوائنٹس کے اضافے سی19370.27پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47.42پوائنٹس کے اضافے سی32072.89پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر421کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سی224کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ187میں کمی اور 10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب64ارب23کروڑ30لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب84ارب93کروڑروپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت76.43روپے کے اضافے سی1100روپے اورفلپ موریس60.20روپے کے اضافے سی1508.20روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو120روپے کی کمی سی3055روپے اورگیٹرن انڈسٹریز کے حصص 45روپے کی کمی سے 555روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں