سونے کی فی تولہ قیمت میں 1550روپے اضا فہ،1لاکھ8ہزار850 ہوگئی

منگل 22 جون 2021 00:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں19ڈالرزکا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1783ڈالر کی سطح پرریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت1550روپے اضافے سی1لاکھ8ہزار850، دس گرام سونے کی قیمت1329روپے اضافے سی93ہزار321روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1420روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں